داعش نے گائے کو بھی خود کش بمبار بنا دیا

دنیا
19
0
sample-ad

لندن:دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکوں کے لیے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ۔برطانیہ کے آن لائن جریدے دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اپنے گڑھ دیالہ کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد داعش نے دوبارہ سے شدت پسند سرگرمیاں تیز کر دی ہیں ۔ شدت پسند تنظیم نے کارروائیوں کیلئے جانوروں کا سہارا لینا بھی شروع کر دیا ہے ۔ایکشن آن آرمڈ وائلنس کے مطابق 2010 سے لیکر اب تک 9سال میں جانوروں میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکے کرنے کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے اور یہ سارے واقعات افغانستان اور پاکستان میں ریکارڈ ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک ہوئے لیکن داعش کی جانب سے عراق میں گائے کو خود کش بمبار بنا کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا حالیہ دنوں میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے ۔جس میں داعش نے عراق کے علاقہ دیالہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب گائے روانہ کی جسے اہلکار وں نے گولی ماری تو گائے دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.