عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں:اسلام آباد چیمبر

کاروبار
24
0
sample-ad

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً29فیصد کمی واقع ہو چکی ہے لیکن موجودہ حکومت نے یکم ستمبر 2019سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی کی ہے وہ ناکافی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے تاکہ مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے عوام کو ریلیف مہیا ہو سکے اور کاروبار کی لاگت کم ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ 2019کے دوران حکومت نے دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔اب زیادہ کمی لائی جائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.