پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں

محرم:ٹوبہ میں فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی کے حکم پر محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،پولیس کے مطابق ضلع بھر میں محرم الحرام کے کل334 جلوس نکالے جائیں گے ، جن میں سے کیٹیگریA کے 5 اور Bکیٹیگری کے 7اور کیٹیگری Cکے 322جلوس شامل ہیں جبکہ کل534 مجالس منعقد ہوں گی جن میں کیٹیگری Aکی 2، کیٹیگری B کی 41اور کیٹیگری Cکی 491ہیں ،جلوس و مجالس پر1220 پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ 120 رضاکاراور740 والنٹیئر ز بھی ڈیوٹی دیں گے ،جلوس و مجالس میں شرکت کر نے والے افرادکی 110میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے با ڈی سرچ کی جا ئے گی اور اہم مقا ما ت پر 5واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے جبکہ اہم امام بار گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر CCTVکیمرے نصب کیے گئے ہیں جن سے جلوس ہائے اور امام بار گاہوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی مجالس اور جلوس کی طرف آنے والے راستوں اور گلیوں کو بند کرنے کے لئے خاردار تاراور بیرئیرز کا انتظام کیا گیا ہے ،علاوہ ازیں اہم جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ اورسٹل فوٹوگرافی کی جائیگی ۔
دارالعلوم عیدگاہ ٹوبہ میں استحکام پاکستان ویکجہتی کشمیر کانفرنس
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )علما کرام ہمیشہ کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے پائیدار قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں گے ، متحدہوکر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے ، مرکزی علما کونسل’’پیغام پاکستان‘‘ کی روشنی میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آج (یکم محرم) فیصل آباد،3ستمبر لاہور،6محرم کومین کارخانہ بازار فیصل آباد ،7 ستمبر چناب نگرضلع چنیوٹ ،22ستمبرایبٹ آباد اور30ستمبر کوملتان میں پیغام امن کانفرنسیں منعقد کریگی، یہ بات مرکزی علما کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت دارالعلوم عیدگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں’’استحکام پاکستان ویکجہتی کشمیر کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی، کانفرنس سے مرکزی علما کونسل کے وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناشبیر احمد عثمانی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی،جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ مقبول احمد ، مولانا عمر قاسمی، سید مطیع الرحمن شاہ عباسی،ضلعی صدر مولانا معاذ عباسی ،ڈویژنل صدر مولانا اعظم فاروق،مولانا عابد فاروقی ،مولانا عمر فاروق لدھیانوی ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی جنگ ہر محاذپرلڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکااجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشیدنے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، انہوں نے کہا کہ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، کسی صورت عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹر وں اور نیم حکیموں کو معاف نہیں کیا جائیگا ،اجلاس میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف 33 کیسوں کی سماعت کی گئی جبکہ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خاں ،ڈرگ انسپکٹر طاہر احمد ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد عرفان سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشیدنے ڈاکٹر ظفرعباس اور ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت کی کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اس میں کسی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا محکمہ صحت کے بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال اور تحصیل ہسپتالوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تمام ہسپتالوں کی صفائی ستھرائی پر بھر پور توجہ دی جائے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close