سونا بلندی پر ،ڈالر مہنگا،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

کاروبار
25
0
sample-ad

کراچی(بزنس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز سونا 900 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 90 ہزار پر جاپہنچا ۔ادھر کرنسی مارکیٹ میں ڈالربھی مہنگا ہوگیا ۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤکے بعد تیزی رہی۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ روز سونا 15ڈالر کے اضافے سے 1545ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے سے 90ہزار کا ہوگیا ۔اسی طرح 770 روپے کے اضافے سے دس گرام سونا77160روپے کا ہوگیا ۔ادھر فاریکس رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15پیسے کے اضافے سے 157.55 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے 157.60روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤکے بعد تیزی رہی۔کے ایس ای 100 انڈیکس52پوائنٹس کے اضافے سے 30637 پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم 24 فیصد زائد رہا جبکہ49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تیزی کی بدولت سرمایہ کاروں کو 3.66ارب سے زائد کا منافع ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 62 کھرب 29ارب ہوگئی ۔مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،169 میںکمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.