پاکستان

چنیوٹ کی خبریں

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں ہے: حاجی اجمل چیمہ
چنیوٹ: صوبائی وزیر برائے وزیراعلی معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ علاقائی تعمیرو ترقی عوامی بہبود اور سماجی اصلاح کے سلسلے میں میڈیا کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے یہ بات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ اور ایم پی اے تیمور احمد لالی نے یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی ڈی پی او سید حسنین حیدر موجود تھے صدر پریس کلب چوہدری شاہد محمود نے سپاسنامہ پیش کیا اور مقامی صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں
پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
چنیوٹ: پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان ایلیٹ فورس ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی ڈی پی او چینیوٹ سید حسنین حیدر نے پریڈ کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کے لیے تمام بہبود کےممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں گے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close