پاکستان

چور نجی سکول سے 12پنکھے ،قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے

سرگودھا(سٹی رپورٹر ) نواحی علاقے میانی میں نامعلوم چور نجی سکول کا صفایا کر گئے ، بتایا جاتا ہے کہ میانی میں نصر حیات کے سکول سے نامعلوم چوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تالے توڑ کر درجن سے زائد پنکھے اور دیگر قیمتی سامان اڑا لے گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ دریں اثنا ٹرک ڈرائیور نے مزاحمت کر کے واردات ناکام بنا دی بتایا جاتا ہے کہ نذر حیات والا کا رہائشی ثناء اﷲ ٹرک پر سامان لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ گل مواز والا کے قریب چھ مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک کر نقدی و موبائل چھیننے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر راہگیروں کو اپنی طرف آتا ہوا دیکھ کر ملزمان بھاگ نکلے تاہم ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close