فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کا 40ویں ہفتے بھی احتجاج

دنیا
8
0
sample-ad

پیرس(ایجنسیاں)فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے چالیسویں ہفتے بھی جاری رہے اور فرانس کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان مظاہروں میں شرکت کر کے سرمایہ دارانہ نظام کی مذمت کی۔پیلی جیکٹ تحریک کے کارکنوں نے مسلسل چالیسویں ہفتے ملک کے مختلف شہروں منجملہ پیرس، بوردو، نانٹ، مارسی، لیل، لیون، مونٹ پلیہ، رن اور ٹولوز میں مظاہرے کئے ۔یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب فرانس میں گروپ سات کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے ۔سات صنعتی ملکوں کے گروپ سیون کا سربراہی اجلاس آئندہ چند روز میں فرانس کے شہر بیریٹز میں ہونے والا ہے ۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے بیریٹز شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اس شہر میں ہر طرح کے جلسے اور جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.