کچہ نشیب موضع کنیال کے 50میں سے 40مکان دریا برد

پاکستان
3
0
sample-ad

پنجگرائیں:پنجگرائیں کچہ نشیب موضع کنیال (صوبہ کے پی کے )میں دریائی کٹاو سے کنیال گاوں ضلع ڈی آئی خان میں بستی کنیال میں سے 50 مکانوں میں سے 40رہائشی مکان دریا بردہوگئے ،تفصیلات کے مطابق موضع کنیال میں دریائی کٹاو جاری ہے ،علاقہ مکین ملازم کنیال ،شوکت ،اور دیگر نے پنجگرائیں سے گئے دریائی پنجاب پولیس چیک پوسٹ کے اہلکاروں کے ہمراہ میڈیا نمائندگان کوبتایا کہ موضع کنیال کی زرعی اراضی میں سے زیادہ تر رقبہ اراضی دریا برد ہوچکی ہے ،پانی کا بہاو بہت زیادہ ہے ، علاقہ مکینوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تین کلومیٹر موضع کنیال میں دریا پر سپر باندھا جائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.