کدھی کا گاؤں کرپالکہ مون سون میں جوہڑ میں تبدیل ہو گیا

پاکستان
6
0
sample-ad

جوہرآباد:کدھی کے گاؤں کرپالکہ میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث مون سون کے موسم میں گاؤں کی گلیاں جوہڑوں کی شکل اختیار کر گئیں’ آمدورفت کی راہیں بند ہونے کے باعث لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنادشوار ہو چکا ہے ۔ منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر کرپالکہ میں نکاسی آب کا نظام موثر بنانے پر توجہ دیں۔ کرپالکہ کی معروف سماجی شخصیت احمد حسن نے بتایا کہ گاؤں کی گلیاں کچی ہیں اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران ندی نالون کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبارِ زندگی معطل ہو کر رہ جاتا ہے بلکہ لوگوں کا گھروں سے نکلنا بھی ممکن نہیں رہتا۔ اُنھوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے استدعا کی کہ علاقہ کے مکینوں کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے گاؤں میں نکاسی آب کا نظام موثر اور فعال بنانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.