چشمہ کے نواحی علاقہ جات دریا کے شدید کٹاؤ کا شکار ہو گئے

پاکستان
8
0
sample-ad

کندیاں:حالیہ مون سون کی شدید بارشوں اورسپر بند کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کیوجہ سے چشمہ کے نواحی علاقہ جات موضع میلے والی،کچہ شاہنواز والا،کچہ گجرات،دوآبہ ،ڈھینگانہ اس وقت دریا کے شدید کٹاؤ کا شکار ہیں متذکرہ بالا علاقہ جات کے سینکڑوں مکین اپنے گھر باہر اور قیمتی زرعی زمینیں چھوڑ کر دوسرے مقامات پر منتقل منتخب عوامی نمائندوں نے ان کی داد رسی سے منہ موڑ لیا،متاثرہ شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ دراز سے یہ علاقہ جات دریائے سندھ کے کٹاؤ کا شکار ہیں اور سینکڑوں خاندانوں کی قیمتی زرعی زمینیں،ان پر کاشتہ فصلیں اور گھر دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہوچکے ہیں ،انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں کی عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے اور سپر بند کی تعمیر کیلئے فی الفور منظور شدہ گرانٹ جاری کی جائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.