فکسڈ ٹیکس،دلائل سے حکومت کو قائل کرلینگے :انجمن تاجران

کاروبار
2
0
sample-ad

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ فکسڈٹیکس کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات میں دلائل کے ساتھ اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے اورتاجروں کا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے ،تاجر رہنما ؤں کی مشاورت جاری ہے اور متفقہ مؤقف پیش کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم کھلے ذہن کے ساتھ حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور قوی امید ہے کہ فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے ہم حکومت کو دلائل کے ذریعے قائل کرلیں گے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کی کمیٹی ایسی تجاویز دے جو قابل قبول ہوں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل نکلے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں دیگر مسائل سے بھی آگاہ کرینگے ۔تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان پر اتنا بوجھ نہ ڈالے کہ وہ کاروبار بند کرنے پر مجبو رہو جائیں جس سے معیشت کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ سامنے آنے والا مجوزہ مسودہ تاجروں نے مسترد کر دیا ہے اور یقینی طو رپر مذاکرات کے بعد نیا مسودہ مرتب کیا جائے گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.