علیزے شاہ پر بغیر قصورلاکھوں دل توڑنے کا الزام لگ گیا

شوبز
4
0
sample-ad

کراچی (سٹاف رپورٹر) تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ پر بغیرقصور لاکھوں دل توڑنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈرامہ ’’کن فیکون ‘‘ کی 6اقساط ریلیز ہوچکی تھیں اور 7ویں قسط میں بغیر بتائے اس کا ٹائٹل تبدیل کرکے ’’جو توچاہے ‘‘کردیاگیا ۔سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے علیزے شاہ سمیت دیگر فنکاروں کو میسج کرکے بتایا کہ نام کی تبدیلی کی وجہ سے وہ ڈرامہ نہیں دیکھ سکے اورلاکھوں مداحوں کا دل ٹوٹ گیاہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ ’’کن فیکون‘‘نام پراعتراضات اٹھ رہے تھے جس کے باعث یہ ٹائٹل بدل دیاگیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.