سول ڈیفنس سرگودھا کو خصوصی آلات کی شدید کمی کا سامنا

سرگودھا ڈویژن
4
0
sample-ad

سرگودھا(سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے سول ڈیفنس سرگودھا کو فراہم کردہ خصوصی بم ڈسپوزل وہیکل مختلف نوعیت کے آلات اور دیگر اشیاء کی کمی کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موثر ثابت نہیں ہو سکتی اور مطلوبہ آلات کی دستیابی کے سلسلہ میں گزشتہ چار سال سے خط و کتابت ہو رہی ہے مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا، اس امر کا انکشا ف سول ڈیفنس حکام کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل سول ڈیفنس پنجاب کو ارسال کر دہ رپورٹ میں کیا اور بتایا کہ جب بم ڈسپوزل سکوارڈ میں یہ خصوصی گاڑی شامل کی گئی تو اس وقت سے چھ مختلف نوعیت کے اہم آلات اور اشیاء موصول نہیں ہوئیں جن کی فراہمی کیلئے مارچ 2015سے بار بار حکام بالا کو لکھا جا رہا ہے ،اوراس سلسلہ میں وفاقی حکام سے بھی رابطہ کیا جا چکا ہے مگر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جبکہ موجودہ ملکی صورتحال میں یہ آلات اور اشیاء انتہائی اہم ہیں جن کی عدم دستیابی کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بم ڈسپوزل سکوارڈ موثر اقدام نہیں اٹھا سکتا،رپورٹ میں ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.