سعودی سفارت خانے کا شہریوں پر مسلح حملے کے بعد انتباہ

دنیا
5
0
sample-ad

انقرہ (این این آئی)ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے استنبول میں نامعلوم مسلح افراد کے سعودی شہریوں کے ایک گروپ پر حملے کے بعد سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ استنبول کے علاقے سسلی ( صقلیہ) میں واقع ایک کیفے میں سعودی سیاحوں مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا اور ان کا سامان لْوٹ کر چلتے بنے ۔وزارت کے مطابق ایک سعودی شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔سعودی شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ سسلی یا تقسیم اسکوائر میں سورج غروب ہونے کے بعد جانے سے گریز کریں۔واضح رہے یہ جگہیں غیر ملکی سیاحوں کی پسندیدہ ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.