کندیاں :2 لاکھ سے زائد آبادی والا شہر 1122سنٹر سے محروم

پاکستان
3
0
sample-ad

کندیا:2لاکھ سے زائد آبادی والا شہر ریسکیو1122سنٹر سے تاحال محروم چلا آرہا ہے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا وزیر اعلیٰ پنجاب اور حلقے کے ممبران اسمبلی سے کندیاں میں مستقل بنیادوں پر ریسکیواسٹیشن بنانے کا مطالبہ ۔ شہر انتہائی گنجان آباد ہوچکا ہے جس کی وجہ سے حادثات کی شرح میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہورہا ہے اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچانے کیلئے ریسکیو1122سروس انتہائی اہمیت کی حامل ہے لیکن میانوالی سے گاڑی کندیاں آتے آتے آدھ گھنٹہ ضائع ہوجانے سے مختلف حادثات میں ہونے والے زخمی اور دیگر مریضوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں میں فی الفور ریسکیور1122اسٹیشن مستقل بنیادوں پر منظور کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.