کشمیر کی خود مختاری نوشتہ دیوار ہے : مرزا نیاز بیگ

پاکستان
5
0
sample-ad

جوہرآباد:پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری حاجی مرزا نیاز بیگ نے کہا ہے کہ کشمیر کی خود مختاری نوشتہ دیوار ہے آزادی کے متوالوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم ان کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتے ، بھارت کشمیر کی مقبوضہ وادی میں دہشت گردی کلچر کو فروغ دے کر پورے ایشیائی خطے کا امن برباد کرنے سے باز رہے ،وہ پیپلز سیکرٹریٹ جوہرآبادمیں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ بھٹو شہید سے لے کر آج تک پیپلزپارٹی نے کشمیر کے مقدمے کو باوقار انداز میں پیش اور دفاع کیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.