نمک کی کان میں برساتی نالہ کا پانی داخل ، 2 مزدور لاپتہ

پاکستان
3
0
sample-ad

کالاباغ:کالاباغ کے نواحی علاقہ وانڈھا ککڑانوالہ میں نمک کی کان میں برساتی نالہ کا پانی داخل ہونے سے کان میں کام کرنے والے 4 مزدور پھنس گئے 2 مزدوروں کو نکال لیا گیا جبکہ 2 تاحال لاپتہ ہیں کان میں پانی بھر جانے سے کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔کالاباغ کے قریب ککڑانوالہ کے مقام پر نمک کی کان میں کام کرنے والے مزدور اپنے کام میں مصروف تھے کہ باہر بارش کی وجہ سے قریب سے گزرنے والے برساتی نالے کے پانی نے اپنا رخ کان کی طرف کر لیا جس کی وجہ سے کان میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا اور جب اندر کام کرنے والے مزدوروں نے اچانک پانی دیکھا تو جان بچانے کیلئے باہر کی طرف دوڑ پڑے جہاں سے 2 مزدور اپنی جان بچا کر نمک کی کان سے نکل آئے۔ جبکہ دو کان کن جابر اور اشرف جو کہ آپس میں سالہ بہنوئی تھے باہر نہ نکل سکے اور اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لیکن کان میں پوری طرح پانی بھر جانے کی وجہ سے مزدوروں کونکالنے کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.