ناقص صفائی ،فوڈ ہیلتھ اتھارٹی کی سلاٹر ہاؤس بند کرنے کی دھمکی

سرگودھا ڈویژن
5
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فوڈ ہیلتھ اتھارٹی نے سلاٹر ہاؤس میں صفائی کی نا گفتہ بہ حالت پر سیل کرنے کی دھمکی دے دی۔ میونسپل کارپوریشن کی زیرنگرانی مذبحہ خانہ میں افسروں کی عدم توجہی کی وجہ سے صفائی کا نظام ابتر ہو چکا ہے ۔ سلاٹر ہاؤس میں گندگی سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن پھیلنے سے ذبحہ ہونے والے جانوروں کا گوشت مضر صحت ہو رہا ہے ۔ فوڈ ہیلتھ اتھارٹی نے دوران معائنہ صفائی کے ابتر نظام پر بلدیہ سرگودھا کو صفائی کا نظام جلد از جلد بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ عدم عملدرآمد پر سلاٹر ہاؤس کو سیل کر دیا جائے گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.