لیگی رہنما عامر حیات کا اپنے ملازم پر ظلم ، آفتاب کی بیوی اغوا کر لی

پاکستان
3
0
sample-ad

کندیاں: ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر عامر حیات کی اپنے ملازم آفتاب پر ظلم کی انتہا، آفتاب کی بیوی زبردستی اغوا کرلی، عامر حیات سمیت نامعلوم ملزموں پر تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ضلع میانوالی کی تحصیل پپلاں کے معروف سیاستدان ملک سرخرو اسڑ مرحوم کے صاحبزادے اور یونین کونسل ہرنولی رورل نمبر 46 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر وسابق امیدوار برائے چیئرمین ملک عامر حیات اسڑ نے اپنے ذاتی ملازم آفتاب پر ظلم کی انتہا کردی،آفتاب نے کچھ عرصہ قبل مسماۃگل جہاں سے پسند کی شادی بذریعہ عدالت کی، اور اسے لیکر ملک عامر حیات اسڑ کے پاس کراچی محنت مزدوری کیلئے چلا گیا، گزشتہ دنوں ملک عامر حیات اسڑ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسکے گھر واقع کراچی گیا اور اسے عید پر ساتھ میانوالی چلنے کا کہا، جس پر آفتاب اپنی بیوی گل جہان کے ہمراہ میانوالی کیلئے ان کے ساتھ روانہ ہوئے جب راستہ میں عفان پٹرولیم جھنگ روڈ بھکر پر کچھ آرام کرنے کے بہانے گاڑی روک دی اسی اثنا میں دو نامعلوم ملزمان گاڑی پر سوار آئے اور بزور بازو زبردستی سے میری بیوی کو ساتھ بیٹھا کر لے گئے مدعی مقدمہ آفتاب نے ڈی پی او بھکر فیصل گلزار، آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے دادرسی اور امداد کی اپیل کی ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.