فنڈز جاری ، بس سٹینڈپر پینے کے پانی کی سکیم چالو نہ ہو سکی

سرگودھا ڈویژن
5
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ پبلک ہیلتھ سرگودھا کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث فنڈز جاری ہونے کے باوجود تین سال ہونے پر بھی جنرل بس سٹینڈ کی پینے کے پانی کی سکیم چالو نہ ہو سکی۔ انتظامیہ نے تقریباً تین سال قبل پبلک ہیلتھ کو 75 لاکھ 82 ہزار کے فنڈز جاری کرتے ہوئے سکیم جلد از جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی لیکن تین سال گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہونے سے ٹرانسپورٹر دکانداروں اور مسافروں کو پینے کے پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.