جشنِ آزادی مارشل آرٹس ٹورنا منٹ ،میڈلز ،ایوارڈز تقسیم

پاکستان
6
0
sample-ad

میانوالی (نامہ نگار )جشنِ آزادی مارشل آرٹس ٹورنا منٹ 2019اختتام پذیر ہو گیا ۔ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ڈپٹی کمشنر میانوالی ، امتیاز احمد خان نیازی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میانوالی کی زیر سر پرستی منعقد ہوا ۔چیف گیسٹ تنویر خالد ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پروٹیکشن رانا ذوالفقار علی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز اور سر ٹیفکیٹس ایوارڈ تقسیم کئے ۔ کھلاڑیوں (بوائز اینڈ گرلز ) نے مارشل آرٹس کے مختلف مقابلہ جات بالخصوص فائٹس ، ککس ، نن چکو اور جمناسٹک کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں محمد انیس سرور ، محمد احمد سرور ، دلاور خان ، محمد علی انور ، محمد عزیر ، اشراق اعجاز ، فاطمہ عقیل ، ابو بکر ، ثمن خان اور شاہ زیب شامل جب کہ سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں عبدالقادر ، عمران جاوید ، آمنہ مسکان ، مشکوٰ ۃ مریم ، طیبہ فاطمہ ، ملک عبدا ﷲ ظفر ، حیات اﷲ ہیرو ، ملک عامر اقبال ، عدنان خان، زینب اعجاز شامل اور جب کہ سلطان محمد فاتح ، سردار حشمت خان ، قمر الحق ، شہیر ، ایلیاء مسیح ، علی خان ، مزمل ، مہد زمان، سردار عبدالرحمان اور ساون خان نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.