تحریک انصاف میں اندرونی احتساب بیورو تشکیل دیا جائے :محمد حسن خان

پاکستان
3
0
sample-ad

میانوالی ( نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف ضلع میانوالی کے بانی صدر کرنل محمد حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مرکزی اور صوبائی سطح پر مضبوط اندرونی احتساب بیورو یا شیڈو سیل تشکیل دیا جائے تاکہ پارٹی کے کسی بھی سطح کے عہدیدار یا حکومتی نمائندوں پر نگاہ رکھی جا سکے اور دوسری جماعتوں سے پی ٹی آئی میں آنے والوں کی چھان بین بھی ہوتی رہے ۔ کرنل محمد حسن خان کا کہنا تھا کہ ضلع میانوالی میں جب کسی منصوبے کی منظوری اور سروے کیا جائے تو اس وقت تک میڈیا کی زینت نہ بنایا جائے۔ جب تک ٹینڈر منظور اور فنڈز کا اجرا نہ ہوجائے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.