بہترین خارجہ پالیسی کے نتائج حوصلہ افزا ہیں : فیض الحسن گیلانی

پاکستان
5
0
sample-ad

جوہرآباد:پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے صدر پیر فیض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین خارجہ پالیسی اور مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف اپنانے کے باعث سلامتی کونسل کی نشست کے نتائج انتہائی حوصلہ افزار رہے اور بھارت کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ، انشاء اﷲ تحریک انصاف کی حکومت ہر فورم پر کشمیری مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گی اور اس کا پائیدار حل سامنے آنے تک خاموش نہیں بیٹھے گی۔پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے مظالم کسی بھی آنکھ سے اوجھل نہیں رہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.