بھیرہ : عید کے روز فائرنگ کا ایک زخمی لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ گیا

سرگودھا ڈویژن
6
0
sample-ad

بھیر ہ (نا مہ نگار )عید کے روز فائرنگ سے زخمی ہو نے والے تین افراد میں سے ایک نے جنر ل ہسپتا ل لا ہو ر میں دم تو ڑ دیا نوا حی قصبہ چک مبا ر ک میں اسد بھلوانہ وغیر ہ کا عا صم راجپو ت سے راستہ سے گز رنے کا تنا زعہ چلا آرہا تھا جس پر مشتعل ہو کر عید کے روز اسد بھلو انہ نے اپنے والد محمد اسلم اور دیگر ساتھیو ں کے ہمراہ عا صم راجپو ت ،قاسم رانجھا اور رانا عدنا ن پر فائر نگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیو ں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل بھیر ہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سرگودھا لے جا یا گیا جہا ں نا ز ک حالت کے باعث عا صم راجپو ت اور قا سم رانجھا کو جنر ل ہسپتا ل لا ہو ر ریفر کیاگیا جہا ں پا نچ روز مو ت وحیات کی کش مکش میں مبتلا رہنے کے بعد عا صم راجپو ت نے دم تو ڑ دیا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.