معاہدے میں توسیع:روی شاستری بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برقرار

کھیل
3
0
sample-ad

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی نے سابق آل راؤنڈر روی شاستری کے معاہدے میں توسیع کر کے انہیں دوبارہ بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکردیا ہے جو 2021 میں بھارتی سرزمین پر ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے ۔بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے سابق بھارتی آل راؤنڈر رابن سنگھ، سابق ٹیم منیجر لال چند راجپوت، نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہڈسن، آسٹریلین کوچ ٹام موڈی اور سابق ویسٹ انڈین کوچ فل سمنز بھی مضبوط امیدوار تھے لیکن کپیل دیو،انشومن گائیکواڈ اور شانتا رنگاسوامی پر مشتمل تین رکنی ایڈوائزری کمیٹی نے متفقہ طور پر روی شاستری کے حق میں فیصلہ دیا جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بدستور ادا کرتے رہیں گے ۔ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق مائیک ہیسن اور ٹام موڈی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.