سنسناٹی ماسٹرز:سویتلانا کزنیٹسووا کیخلاف دو سیڈڈ پلیئرز ناکام

کھیل
3
0
sample-ad

میسن(اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں جاری سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں روس کی سویتلانا کزنیٹسووا نے دو سیڈڈ پلیئرز کو ٹھکانے لگا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔انہوں نے لاسٹ 16راؤنڈ میں نمبر آٹھ سیڈ امریکا کی سلون اسٹیفنز کو چھ،ایک اور چھ،دو جبکہ نمبر تین سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو کوارٹر فائنل میں تین، چھ، سات،چھ اور چھ،تین سے ہرادیا۔ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی بھی یونان کی ماریہ سکاری کو پانچ،سات،چھ،دو اور چھ،صفر سے ہرا کر لاسٹ فور اور نمبر دو سیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا تائیوان کی سو وائی سیہہ کو سات،چھ،پانچ،سات اور چھ،دو سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں تاہم نمبر چار سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو نمبر سولہ سیڈ امریکی حریف میڈیسن کیز اور نمبر سات سیڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو امریکا کی صوفیہ کینن نے ٹھکانے لگا کر لاسٹ ایٹ میں رسائی سے محروم کردیا۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل کوارٹر فائنل راؤنڈ میں نمبر سولہ سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے جاپان کے یوشی ہیٹو نشیوکا کی دستبرداری کے سبب سیمی فائنل کا راستہ ہموار کرلیا جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے نمبر گیارہ سیڈ اسپینش حریف رابرٹو بوٹسٹا اگٹ کو سات، چھ، تین، چھ اور چھ،دو سے ہرا کر لاسٹ فور میں جگہ بنالی جبکہ ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا،روس کے آندرے روبلیف نمبر تین سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور فرانس کے لوکاس پوائیل نمبر آٹھ سیڈ روس کے کیرن خاشانوف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جا پہنچے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.