کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی گاڑی اور گھر پر کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا،وہ گزشتہ روز گلوبل ٹی ٹونٹی میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔ان کے بھائی مشتاق آفریدی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں شاہد آفریدی کی گاڑی کے فرنٹ پر پاکستان کا جھنڈاچسپاں جبکہ پچھلے شیشے پر کشمیر کاجھنڈا نظر آرہاہے ۔

کھیل
6
0
sample-ad

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیز ن کی تیاری کیلئے سیزن سے قبل سے 20قومی کرکٹرز کو کیمپ میں شرکت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا۔ پری سیزن کیمپ کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑیوں کو 19اگست کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دو روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی 22 اگست سے 7ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کریں گے جس کے کمانڈنٹ سابق کپتان مصباح الحق ہوں گے ۔جن سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان خان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ کیمپ میں ان 6 کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے جن کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا اور ان میں آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی نیٹ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ فٹنس میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پی سی بی کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو نئے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن سے قبل تیار کرنا ہے ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ کنڈیشننگ کیمپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس کیمپ میں ایک مشکل سیزن سے قبل کھلاڑیوں کے متحرک ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں مصروف کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت سے استثنیٰ دیا گیا ہے لیکن انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت وطن واپس آ کر قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں شرکت کریں۔اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سٹ سے معاہدے کی تکمیل کے بعد کیمپ کو جوائن کر لیں گے جبکہ بابر اعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کیمپ میں شرکت سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.