پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،واثق عباس ہرل

سرگودھا ڈویژن
70
0
sample-ad

بھیرہ(نامہ نگار )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر دنیا نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، انسانی حقوق کی علمبر دار نام نہاد تنظیمیں خاموش ہیں، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے ہر سطح پر ان کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے جنگی جنون نے پوری دنیا کے امن کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.