مریض کو دوائی نہ دینے پر لواحقین ،ہسپتال کے عملہ میں لڑائی

پاکستان
7
0
sample-ad

چاندنی چوک: ہسپتال میں مریض کو ادویات نہ دینے پر مریض کے لواحقین اور ہسپتال عملہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا، ہسپتال کے عملہ کی درخواست پر 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روزجھامبڑ کا رہائشی وحید رضا نامی شخص مریض چیک کروانے کی غرض سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ آیا، مریض چیک کروا کر او پی ڈی کاونٹر پر ادویات لینے کی ضد کرنے لگا، ہسپتال عملہ کے مطابق 14 اگست کی چھٹی کی وجہ سے میڈیسن بند تھی، وحید نے ہسپتال عملہ سے بدتمیزی کی، گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اسی دوران سیاسی شخصیت اشرف بلوچ و شاہجہان بلوچ بھی موقع پر پہنچ گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ، چوکیدار کی درخواست پر 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.