حریم فاروق کو اداکاری سے جنون کی حدتک محبت ہوگئی

شوبز
22
0
sample-ad

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے ۔ حریم فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد والدین کی اجازت سے تھیڑ اور پھر ٹی وی اورفلم میں کام کیا ۔ میں اداکاری کو صرف کام نہیں سمجھتیں بلکہ یہ میراجنون ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.