کراچی چیمبرانتخابات :بی ایم جی کے تمام15 امیدوار بلامقابلہ منتخب

کاروبار
14
0
sample-ad

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے انتخابات برائے 2019-21 کیلئے بزنس مین گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 32 ا میدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں تمام امیدواروں کا تعلق بی ایم جی سے تھا۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جن میں سے 10 کاغذات نامزدگی کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا جب کہ 7 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس کے نتیجے میں باقی رہ جانے والے 15 امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا۔ کے سی سی آئی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں لہٰذا 21ستمبر2019کو منیجنگ کمیٹی کے عام انتخابات اب نہیں ہوں گے جب کہ عہدیداران کے لیے انتخابات شیڈول کے مطابق جمعرات 26 ستمبر 2019 کو منعقد ہوں گے ۔بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں میں جنید منڈیا،ارشد اسلام، آغاشہاب احمد خان، الطاف طائی، عبدالصمد شیخ،عاطف جمیل الرحمان،محمد آصف، چوہدری ناصر عبداﷲ،ابراہیم مصطفیٰ احمد شمسی،رفیق محمد صدیق، خرم اعجاز، اویس عادل،عبدالرحمان پنجوانی، سہیل عثمان شیخ اور جنیدالرحمان شامل ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.