ڈاکوئوں نے لاکھوں لوٹ لئے ،کئی شہریوں کی عید خراب

پاکستان
9
0
sample-ad

سرگودھا(سٹی رپورٹر) جرائم پیشہ افراد نے عید کے ایام میں بھی شہریوں کے نام میں دم کئے رکھا اور لاکھوں کا قیمتی و مال زر لوٹ کر کئی گھرانوں کی عید کی خوشیاں چھین لیں،11ایم ایل کے قریب محمد عرفان نامی شخص سے چار نامعلوم افراد پچاس ہزار ورپے کیش چھین کر فرار ہو گئے ،ملٹی فارم روڈ پر محمد شہباز ، 98جنوبی کے قریب نعیم قیصر سے نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں،نقدی و موبائلز چھین کر لے گئے ،غلہ منڈی کے طارق رحمان کی دوکان سے دس لاکھ روپے کا سامان ،نقدی وغیرہ،135شمالی کے نذر محمد کے ڈیرہ سے قیمتی سامان ،بھیرہ کے یاسر عرفات کی ہمشیرہ کے پر س جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم تھی دوران خریداری چوری ہو گیا،9شمالی کے امان اﷲ کے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے پانچ بکرے ،آلہ آباد کے ظفر اقبال کے رقبے سے قیمتی زرعی مشینری،138جنوبی کے احمد یار کا 80ہزار روپے مالیتی بیل،دیووال کے وقار حیدر کے ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیتی دو بکرے ،موضع خورشید کے سرفراز افضل کا پچاس ہزار روپے مالیت کا بکرا،معظم آباد کے عابد حسین کے گھر سے ساڑھے لاکھ روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان،مٹیلہ کے اعجاز احمد کا 33ہزار روپے مالیت کا بکرا،شمشیر ٹاؤن کے ظفر اﷲ کا 75ہزار روپے مالیت کا بکرا،138جنوبی سے اسماعیل کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.