ضلع خوشاب کی شیعہ کمیونٹی نے امن کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا

خوشاب
1
0
sample-ad

جوہرآباد:ضلع خوشاب کی شیعہ کمیونٹی نے ضلعی امن کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا’ یہ اعلان جامع مسجد حسینیہ جوہرآباد کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی نے نمازِ عید کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع خوشاب کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم جعفریہ کربلا خوشاب کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روکنا اور اس اہم ترین درسگاہ کے مذہبی و ملی کردار کو مشکوک قرار دینے پر ملت تشیع میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔ اس ادارے کا کسی بھی حوالے سے کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، اُنھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اس ناروا اقدام کے خلاف ضلعی سطح پر ملت تشیع کا کنونشن بلایا جائے گا جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.