راولپنڈی چیمبرکا یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانیکا اعلان

کاروبار
2
0
sample-ad

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ۔راولپنڈی چیمبر کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ تاجر برادری یوم آزادی کو یوم یک جہتی کشمیر کے طور پر منائے گی جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ یوم آزادی کے موقع پر تاجر برادری کے نام ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔ عالمی افق پر پاکستان کا حقیقی امیج اجاگر کرنے کیلئے چیمبر اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،بزنس کمیونٹی ارضِ پاک اور مقدس سر زمین کی محبت میں کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کاروباری برادری عہد کرتی ہے کہ پیارے وطن پاکستان کیلئے وقت آنے پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.