Home / 2019 / August / 11 (page 5)

Daily Archives: 11/08/2019

سیفن پلوں کی صفائی ،غاروں کی بھرائی میں خورد برد کا خدشہ

داؤدخیل:محکمہ انہار ہیڈ ورکس سب ڈویژن داودخیل کے سیفن پلوں کی صفائی اور نہر کی پٹڑی پر غاروں کی بھرائی میں لاکھوں روپے خورد برد ہونے کا خدشہ۔ امسال جو سیفن پلوں کی صفائی اور نہر کی پٹڑی پر غاروں کو مٹی کی بھرائی کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں۔ محکمہ انہار کے افسر اور ٹھیکیدار محکمہ کے خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر تل گئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیفن پلوں کی صفائی کا ٹینڈر تقریبا30لاکھ سے زائد اور نہر کی پٹڑی کی بھرائی کا ٹینڈر 45 لاکھ سے زائد ہوا کا ہوا اور سیفن …

Read More »

غریب اور نادار افراد کیلئے قربانی کا گوشت جمع کرنے کیلئے خصوصی پوائنٹ قائم

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )۔ سوشل ویلفیئر فہمید ناز نے بتا یا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا عملہ مرکزی عیدہ گاہ(درالاطفال)بلو خیل روڈ میانوالی میں قائم کردہ پوائنٹ پر غربا اور نادار افراد کو عیدالاضحی کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے قربانی کا گوشت جمع کر ے گا ۔

Read More »

میانوالی:مقررہ کرایہ سے زائد وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

میانوالی ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کی ہدا یت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اعجا ز احمدجو ئیہ کا ٹریفک پولیس کے ہمرا ہ حکو مت کے مقررہ کر دہ کر ایہ سے زائد کرا یہ وصول کر نیوالی بسوں گاڑیوں کے خلاف کر یک ڈاؤن ۔عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں سے زائد کرا یہ وصول کر نے پر گزشتہ رات34گاڑیوں کے چالا ن کئے اور زائد کرا یہ وصول کر نے پر موقع پر70ہزار روپے جرما نہ کیا ۔جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا پندرہ ہزار روپے سے زائد کر ایہ واپس بھی کروایا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز …

Read More »

زیر حراست ملزم کا اقدام خودکشی، ایک اور مقدمہ درج

سرگودھا(سٹی رپورٹر)،پولیس کے مطابق چوری کے ایک مقدمہ میں گرفتار شہزاد عرف لڈو کو پولیس برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی جس نے گاڑی سے ٹکر مار کر خود کو لہولہان کر لیا جس پر اسے قابو کر کے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا اور اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

Read More »

چنگ چی رکشہ اوپر گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

کندیاں:فوجی چوک جرنیلی روڈ کندیاں کا رہائشی محمد عبداﷲ زرگر پیدل چنگ چی رکشہ لیکراپنے گھر جارھاتھارکشہ اچانک عبداﷲ کے اوپر گرگیاعبداﷲ کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

Read More »

تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ، ایک جاں بحق ، دو زخمی

فاروقہ/سرگودھا:دونوں ساتھی شدید زخمی بستی کلیارفاروقہ کا رہائشی محمد وارث نواحی شوگر ملز میں ملازم تھا وہ اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے ساتھیوں محمد اسلم،اور محمد مقصود کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر فاروقہ آ رہا تھا کہ جونہی ملز گیٹ سے باہر نکلا سلانوالی کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نے ٹکر مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا اور دونوں موٹرسائیکل سوار مقصود اور اسلم شدید زخمی ہو گئے ۔

Read More »

بھکر :عید الاضحی اور 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری

پنجگرائیں:ضلع پولیس بھکر نے عید الاضحی اور 14 اگست کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے ۔ ڈی پی او بھکر فیصل گلزار نے عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے جامع پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں ضلع پولیس بھکر نے مکمل سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے ۔ پلان کے مطابق ضلع بھر میں 348 مقامات پر عید الاضحی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جس کیلئے 700 پولیس افسران و ملازمین ، 56 پولیس قومی رضا کار، 350 سپیشل پولیس کی ٹیمیں اور 2 فوری ریسپانس ٹیمیں متعین …

Read More »

بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے، پاکستان اقلیتوں کے لئے جنت سے کم نہیں، اعجاز احمد شاہ

ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا نعرہ صرف ہندوؤں کے لئے لگایا جا تا ہے، بھارت میں ہٹلر طرز کی حکومت ہے جبکہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سکھ، مسیحی اور ہندو رہنماؤں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں, بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ ہمیشہ سے …

Read More »