Home / 2019 / August / 11 (page 2)

Daily Archives: 11/08/2019

روئی کے عالمی نرخوں میں کمی

نیویارک (اے پی پی)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی میں عنقریب کمی نہ ہونے کا امکان ہے ۔ایکسچینج میں روئی کے وقفے کے بعد دسمبر کیلئے سودے 0.38سینٹ کم ہوکر 59.20 سینٹ فی پونڈ طے پائے ۔ایکسچینج میں روئی کی کل 13343 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 13086 گانٹھیں کم ہے ۔

Read More »

امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 1ڈالر فی بیرل اضافہ

نیویارک (اے پی پی)امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 1ڈالر فی بیرل سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ یورپین سٹاک اور اوپیک و دیگر ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی ہے ۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.15ڈالر (2فیصد) بڑھ کر 58.53 ڈالر فی بیرل رہے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.96ڈالر (3.7فیصد ) اضافے کیساتھ 54.50 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔

Read More »

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو (اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں کا بڑھنا ہے ۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 0.3ین بڑھ کر 169.1ین فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کیلئے سودے 35 یوآن بڑھ کر10555یوآن فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں ستمبر کیلئے سودے 0.2فیصد اضافے کیساتھ 131.1امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔

Read More »

فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘کانام روایتی ،معیار بہترین :معمررانا

لاہور(کلچرل رپورٹر )ہدایتکار مسعودبٹ اور فلمساز محمد طاہر پپو گجر کی پنجابی فلم پیشی گجراں دی کے فوٹو سیٹ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز کیپیٹل سینما میں ہوئی ،جس میں فلمی وغیر فلمی افرادنے کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین چودھری اعجاز کامران تھے ۔ اداکار معمر رانا، شفقت چیمہ ، مہرو خان،نواز خان ،اچھی خان ،فیاض خان، رومان خان، خاور خان،جونی ملک،حاجی فیصل ، باؤ افضل،اشفاق کاظمی اورمشتاق گجربھی تقریب میں موجود تھے ،فوٹوسیٹ کی تقریب میں فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘کے گیت دکھائے گئے اور مٹھائی تقسیم …

Read More »

سکارلیٹ جوہانسن بطور اداکارہ ہرقسم کا کرداراداکرنے کی خواہاں

لاس اینجلس(اے پی پی)ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔اپنی نئی فلم ’’بلیک وڈو‘‘کے حوالے سے ایک تقریب میں سکارلٹ جوہانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایت کاری میں بننے …

Read More »

جمال شاہ کو عالمی فیسٹیول میں نمائش سے سوات پر بنائی فلم کا صلہ مل گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)فلم ڈائریکٹر اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل اداکار جمال شاہ نے کہا ہے کہ فلموں کے ذریعے دنیا بھر میں ملکی حالات کو بھی پیش کرکے آگاہی دی جاسکتی ہے ، بیرون ممالک میں اب لوگ پاکستان کے بارے میں بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں ۔ امریکہ میں موجود جما ل شا ہ نے نمائندہ دنیا سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سوات کے حقیقی واقعات کے موضوع پرفلم ’’ریوینج آف دی ورتھ لیس ‘‘ بنائی تھی ،جس کا صلہ ا س فلم کی امریکہ میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں خصوصی نمائش سے …

Read More »

ہرپاکستانی فنکا ربولے کہ بھارت جاکر کام نہیں کرے گا :یاسر حسین

لاہور (شوبزڈیسک )اداکار یاسر حسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھارت جا کر کام نہ کریں۔یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ بھارت جاکرکام نہیں کرے گا۔ کشمیر سے پیار بھی اور بھارت بھی جانا ہے ،اس کا مطلب تو یہ ہواکہ شوگر ہے اور کیک بھی کھانا ہے ۔ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں ، کشمیر کیلئے روتا ہوں،مانتا تھا کہ فن کی سرحد نہیں ہوتی مگر شاید اب ہوتی …

Read More »

رانی مکھر جی کشمیریوں کی حامی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش

ممبئی( آن لائن )بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ،انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہرایک کو حق خودارادیت حاصل ہوناچاہئے ، پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام اختلافات سائیڈ پر رکھ کر کشمیر میں ریفرنڈم کر انے کیلئے کام کرنا چاہئے تاکہ معلوم کیاجا سکے کہ آخر کشمیری کیا چاہتے ہیں۔انہوں پاکستانی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اسلام علیکم کہا اور اپنی پاکستان کادورہ کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ ان کا کہناتھاکہ دل کرتاہے کہ پاکستان آکر آپ لوگوں سے ملوں ،مجھے کوئی موقع ملا تو میں …

Read More »

سمرسٹ کے کپتان ٹام ایبل کا بابر اعظم کو زبردست خراج تحسین

لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کے کپتان ٹام ایبل نے ہمپشائر کیخلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسانی کے ساتھ وہ وجہ تلاش کی جا سکتی ہے جس نے بابر اعظم کو عالمی سطح پر ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بنا رکھا ہے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی بیٹسمین یکسر مختلف انداز کے ساتھ اپنے شاٹس صفائی سے کھیلتا ہے جس کا بال کو ہٹ کرنا نوجوان پلیئرز کیلئے قابل دید نظارہ ہوتا ہے جو ڈریسنگ روم کے علاوہ میدان میں …

Read More »

بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال نے آرام کی درخواست کردی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال نے افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ اور ٹرائی نیشن سیریز کے دوران آرام کی درخواست کردی جس کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے تصدیق کردی ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش 13 سے 24 ستمبر تک ٹرائی نیشن سیریز کی میزبانی کرے گا جس سے پہلے 5 سے 9 ستمبر تک افغانستان کیخلاف چٹاگانگ میں واحد ٹیسٹ بھی شیڈول ہے ۔ذاتی فارم کی طرف سے مشکلات کے شکار تمیم اقبال نے بی سی بی سے درخواست کی ہے کہ انہیں مذکورہ میچوں کیلئے قابل غور نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ اس دوران آرام کرنا چاہتے ہیں۔

Read More »