ہفتہ رفتہ سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 2237 پوائنٹس گھٹ گیا

کاروبار
31
0
sample-ad

کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا ،سٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران نہ صرف بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی بلکہ کے ایس ای100انڈیکس 2200پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس31ہزاراور30ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے کم ہو کر29ہزار پوائنٹس کی انتہائی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مند ی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 324ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب روپے سے گھٹ کر60کھرب روپے رہ گیا ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ پر شدیدترین مندی کے بادل چھائے رہے ، مارکیٹ مسلسل پانچ دن مندی کی لپیٹ میں دیکھی گئی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ،ٹیکسز کے حوالے سے ایف بی آر کے سخت اقدامات ،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے نیا ٹریگر نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سرمایہ کار مارکیٹ سے دور رہے اور انہوں نے سرمایہ کاری کرنے سے نہ صرف ہاتھ کھینچ لیا بلکہ سرمائے کے انخلا اور فروخت کو بھی ترجیح دی جس کیوجہ سے مارکیٹ مسلسل مندی کی زد میں رہی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں2237.34پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس31666.41پوائنٹس سے کم ہو کر29429.07پوائنٹس ہو گیا ۔بدترین کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3 کھرب 24 ارب 82 کروڑ11لاکھ 26ہزار275روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ ہفتے مجموعی طور 1619کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 482کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 1041میں کمی اور96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.