ہرپاکستانی فنکا ربولے کہ بھارت جاکر کام نہیں کرے گا :یاسر حسین

شوبز
17
0
sample-ad

لاہور (شوبزڈیسک )اداکار یاسر حسین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھارت جا کر کام نہ کریں۔یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ بھارت جاکرکام نہیں کرے گا۔ کشمیر سے پیار بھی اور بھارت بھی جانا ہے ،اس کا مطلب تو یہ ہواکہ شوگر ہے اور کیک بھی کھانا ہے ۔ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں ، کشمیر کیلئے روتا ہوں،مانتا تھا کہ فن کی سرحد نہیں ہوتی مگر شاید اب ہوتی ہے ، انہوں نے بنالی، اب ہم کو بنانی ہوگی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.