گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی قیادت کا تجربہ مفید رہا،جویریہ خان

کھیل
7
0
sample-ad

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان نے آئی سی سی ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی قیادت کو بہترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف کنڈیشنز میں نئی ٹیم کی کپتانی کرنے سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمایاں انگلش ٹیموں کیخلاف ویمنز گلوبل اسکواڈ کی کپتانی کرنے والی جویریہ خان نے ذاتی طور پر بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کا اس تجربے کے متعلق کہنا تھا کہ انہیں اس سیریز کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا کیونکہ مختلف ممالک کی پلیئرز پر مشتمل ٹیم کی قیادت کوئی آسان کام نہیں تھا جو ایونٹ سے صرف ایک روز قبل جمع ہوئیں تاہم ٹیم انتظامیہ نے انہیں یکجا کردیا۔وطن واپسی پر کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کرنے والی جویریہ خان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ میں منعقدہ ایونٹ سے حاصل ہونے والے تجربے کو آئندہ سیزن میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گی اور چونکہ انہیں آنے والے عرصے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا لہٰذا انہوں نے اس کی تیاری شروع کردی ہے ۔جویریہ خان کے مطابق پی سی بی کی نئی انتظامیہ خواتین کرکٹ کے فروغ میں خاص دلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے انہیں کراچی میں بہترین سہولیات کے ساتھ کوچز اور ٹرینرز بھی فراہم کئے جا رہے ہیں جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا بھرپور موقع مل رہا ہے اور وہ جونیئر پلیئرز کو اپنے تجربات کی روشنی میں مشورے دیتی رہتی ہیں جس کے سہارے ملک میں خواتین کرکٹ ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.