کندیاں:شاہراہیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے ، لوگوں کو مشکلات

پاکستان
22
0
sample-ad

کندیاں:کندیاں میں رات بھر سے ھونیوالی موسلادھار بارش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا شہر کی تمام گلیاں،شاہراہیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے رات بھر شدید بارش کے سبب شہر بھر کی گلیاں اور بازار پانی میں ڈوب گئے لوگوں کا بارشی پانی کی وجہ سے گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا شہر بھر کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں میونسپل کمیٹی کا عملہ لمبی تان کر سو گیا گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو نے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا عوام کی بازار تک رسائی بھی ناممکن ہو گئی بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں گھس گیا شہریوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.