چین:طوفان کی تباہ کاریاں،18افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

دنیا
16
0
sample-ad

بیجنگ(آئی این پی،اے پی پی)چین کے مشرقی علاقوں میں لیکیمہ طوفان نے 18 انسانوں کی جان لے لی جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے سینکڑوں گھر تباہ اور درخت اکھڑ گئے ۔30لاکھ انسان متاثر ہوئے جبکہ 7 لاکھ 52 ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ طوفان کے ساتھ آنے والے جھکڑوں کی رفتار 187 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ مشرقی چینی صوبے سے ٹکرانے سے قبل سپر طوفان لیکیما کی شدت میں واضح کمی پیدا ہو گئی تھی۔ چینی محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اس سمندری طوفان کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا لیکن ہفتے کو اس الرٹ کا لیول کم کر دیا گیا ۔ موسلا دھار بارشوں اور شدید طوفان کی وجہ سے زی جیانگ صوبے کے ساحلی علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.