ٹریفک کے حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی

خوشاب
9
0
sample-ad

جوہرآباد:پہلا حادثہ اٹک پٹرولیم کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر اُلٹ گیا۔ حادثہ میں 20سالہ محمد شاہ ولد اﷲ بخش اور 35سالہ محمد اسماعیل ولد مشتاق احمد زخمی ہوا۔ دوسرا حادثہ سرور شہید روڈ جوہرآباد پر عبداﷲ ہسپتال کے قریب ہوا جہاں دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔ 18سالہ مہتاب عمر ولد عبدالخالق اور پچاس سالہ حاجی محمد اکرم ولد غلام سرور زخمی ہوئے ۔ قائدآباد میں وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 28سالہ محمد اسحاق ولد محمد زمان جبکہ حسین آباد خوشاب میں تیز رفتار ٹرک کی سائیکل کو ٹکر لگنے سے محمد شہباز ولد محمد ممتاز زخمی ہو گیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.