میانوالی : ہسپتالوں اور مویشی منڈیوں کی سہولیات کا جائزہ لینے کا حکم

میانوالی
8
0
sample-ad

میانوالی ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمودبشیر کا اسسٹنٹ کمشنر کو متعلقہ تحصیلوں میں ہسپتالوں اور مویشی منڈیوں کا روزانہ معائنہ کر نے اور جملہ سہو لیات کا جائز ہ لینے کاحکم ۔عوامی سہو لیات کی رپورٹ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس بھجوا نے کی ہدا یت کی ۔تمام سرکاری و نیم سرکاری اور خو دمختار اداروں کو جشن آزادی کی تقریبات شایا ن شان انداز سے منا نے ،سرکاری دفاتر پر قومی پر چم لہرانے اورجھنڈیوں ،لا ئٹنگ اور صفائی کو بھی یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ۔گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے میو نسپل ایڈمنسٹریٹر ز کو عیدلاضحی سے قبل قبر ستانوں میں مکمل صفائی کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کی ۔انہوں نے ایسی تما م کھلی جگہوں /گراؤنڈ ز پر جہاں نما ز عید ادا کی جا ئے گی سکیورٹی کے پیش نظر قناتیں لگوانے کی ہدا یت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قربا نی کے جا نوروں کی آلا ئشیں ٹھکا نے لگا نے میں کسی قسم کی تاخیر غفلت اور کو تاہی نہیں ہو نی چاہیے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.