قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کیلئے گاڑیاں لے لی گئیں

سرگودھا
8
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے ایام میں شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور قربانی کے جانوروں کی الائشیں و فضلات بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے سرکاری مشینری کے ساتھ 66 چنگ چی رکشے 9 ڈمپر اور 3 لوڈر کرائے پر حاصل کر لیے ہیں۔ اس سلسلہ میں ٹھیکیداروں میں مقابلہ بازی کی وجہ سے کرائے پر حاصل کیے جانے والی گاڑیوں کا ٹھیکہ 9 لاکھ میں ہوا، جبکہ گزشتہ سال یہ ٹھیکہ 13 لاکھ 40 ہزار میں ہوا تھا۔ ہر یونین کونسل میں الائشوں اور فضلات کو اٹھانے کیلئے تین تین جنگ چی رکشے دیئے جائیں گے ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے عوام سے استدعا کی ہے کہ فضلات اور الائشیں جگہ جگہ پھینکنے کے بجائے مخصوص پوائنٹ میں پھینکیں اور کرائے پر حاصل کیے جانے والے رکشوں کی مانیٹرنگ کریں جن یونین کونسلوں میں رکشے نہ آئیں یا کم آئیں اطلاع دیں، اس ضمن میں مانیٹرنگ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو اچانک ان رکشوں اور دیگر گاڑیوں کو چیک کرینگی، ٹھیکیدار کی جانب سے کم گاڑیاں فراہم کرنے پر اسکے اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.