فلم ’’پیشی گجراں دی‘‘کانام روایتی ،معیار بہترین :معمررانا

شوبز
7
0
sample-ad

لاہور(کلچرل رپورٹر )ہدایتکار مسعودبٹ اور فلمساز محمد طاہر پپو گجر کی پنجابی فلم پیشی گجراں دی کے فوٹو سیٹ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز کیپیٹل سینما میں ہوئی ،جس میں فلمی وغیر فلمی افرادنے کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین چودھری اعجاز کامران تھے ۔ اداکار معمر رانا، شفقت چیمہ ، مہرو خان،نواز خان ،اچھی خان ،فیاض خان، رومان خان، خاور خان،جونی ملک،حاجی فیصل ، باؤ افضل،اشفاق کاظمی اورمشتاق گجربھی تقریب میں موجود تھے ،فوٹوسیٹ کی تقریب میں فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘کے گیت دکھائے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔فلم کے ہیرو معمر رانانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلم کا نام روایتی ضرور ہے لیکن اس کا معیار بہتر ہے ،امیدہے کہ فلم بین اسے پسند کریں گے ۔واضح رہے کہ فلم کی نمائش کل سے پاکستان بھر کے سینماؤں میں کی جائے گی ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.