عید الاضحی کے موقع پر پی ایچ اے کی طرف سے جنرل پلان جاری

پاکستان
19
0
sample-ad

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عید الاضحی کے موقع پر پی ایچ اے کا جنرل پلان جاری، ایام عید کے دوران سرگودھا میں موجود پارکس اور دیگر تقریحی مقامات پر سکیورٹی اور صحت و صفائی کی بہتر صورت حال کے حوالہ سے خصوصی کمیٹی کا قیام ، ذمہ داریاں تقسیم کردی گئیں، مرکزی عید گاہ اور پارکس میں نماز عید کے دوران سیکورٹی کے لئے پولیس کو مطلع کردیا ، چیئرمین پی ایچ اے سعد اﷲ وڑائچ نے اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی کے 3دن تک عملہ پی ایچ اے سرگودھا میں قائم پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے فرائض بھی سرانجام دے گا، ان مقامات پر متعین عملہ کو ضروری ہدایات کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر فراہم کردیئے گئے ہیں تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رکھا جاسکے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.