سکارلیٹ جوہانسن بطور اداکارہ ہرقسم کا کرداراداکرنے کی خواہاں

شوبز
28
0
sample-ad

لاس اینجلس(اے پی پی)ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔اپنی نئی فلم ’’بلیک وڈو‘‘کے حوالے سے ایک تقریب میں سکارلٹ جوہانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بلیک وڈو‘‘ آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.