سمرسٹ کے کپتان ٹام ایبل کا بابر اعظم کو زبردست خراج تحسین

کھیل
23
0
sample-ad

لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کے کپتان ٹام ایبل نے ہمپشائر کیخلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسانی کے ساتھ وہ وجہ تلاش کی جا سکتی ہے جس نے بابر اعظم کو عالمی سطح پر ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بنا رکھا ہے ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی بیٹسمین یکسر مختلف انداز کے ساتھ اپنے شاٹس صفائی سے کھیلتا ہے جس کا بال کو ہٹ کرنا نوجوان پلیئرز کیلئے قابل دید نظارہ ہوتا ہے جو ڈریسنگ روم کے علاوہ میدان میں اس کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے کچھ اسٹروکس سانس روک دیتے ہیں اور کھیل کے مناسب شاٹس کھیلنا جس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.