جوہرآباد:ہوٹلز ایسوسی ایشن نے روٹی کے سرکاری نرخ مسترد کر دئیے

خوشاب
9
0
sample-ad

جوہرآباد:ہوٹلز ایسوسی ایشن جوہرآباد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ روٹی کا نرخ مسترد کر دیا ایسوسی ایشن کے صدر عبداشکور کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ ہوٹل مالکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہوٹل مالکان کیلئے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 100گرام کی روٹی چھ روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں۔ آٹے کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں اس لئے ہم ضلعی انتظامیہ کے اس نرخ کو تسلیم نہیں کرتے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہوٹل مالکان کو کئے جانیوالے بھاری جرمانوں پر بھی شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور فوڈ اتھارٹی اہلکاروں کی ہوٹل ماکان کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کا سلسلہ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.