جوہرآباد:حکومت کی37لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی اراضی واگزار

خوشاب
10
0
sample-ad

جوہرآباد:اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار خان بلوچ نے نائب تحصیلدار ظفر کے ہمراہ چک نمبر63 میں موثر آپریشن کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی ملکیتی 37لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی 10کنال 12مرلے اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی۔ اس سرکاری اراضی پر کئی سالوں سے مقامی زمینداروں ثناء اﷲ جوئیہ’ غلام شبیر’ محمد دائم ’ بشیر احمد اور سارنگ خان نے قبضہ جما رکھا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے محکمہ مال کے جملہ ریکارڈ کی پڑتال کے بعد سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کیلئے موثر آپریشن کیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.